26 مئی، 2018، 3:36 AM

آئی ایس آئی کے سابق سربراہ اسد درانی نے پاکستان پر سمجھوتہ کیا

آئی ایس آئی کے سابق سربراہ اسد درانی نے پاکستان پر سمجھوتہ کیا

پاکستان کے سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کے آئی ایس آئی کے سابق سربراہ اسد درانی نے بھارتی خفیہ ایجنسی کے سابق سربراہ کے ساتھ ملکر پاکستان پر سمجھوتہ کیا اور قومی اسرار فاش کرنے کا ارتکاب کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نےجیو نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کے آئی ایس آئی کے سابق سربراہ اسد درانی نے بھارتی خفیہ ایجنسی کے سابق سربراہ کے ساتھ ملکر پاکستان پر سمجھوتہ کیا اور قومی اسرار فاش کرنے کا ارتکاب کیا ہے

رحمان ملک نے کہا کہ انٹیلی جنس اداروں کے سابق سربراہ  پر کوڈ آف کنڈکٹ کا اطلاق ہوتا ہے اور پاکستانی فوج کا ایکٹ اس کی اجازت نہیں دیتا ، اسد درانی بھارتی خفیہ ایجنسی کے ساتھ رابطہ رکھتے ہیں جو ہمارا دشمن ملک ہے ، انہوں نے جو باتیں اپنی کتاب میں لکھی ہیں ان کا حقیقت کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے ، انہوں نے دشمن ملک کی ایجنسی کے سربراہ کے ساتھ ملکر جس طر ح کتاب لکھی ہے وہ پاکستان پر سمجھوتہ ہے ، میر ے خیال میں ان کایہ بہت ہی غلط طریقہ ہے اس لئے عسکری اداروں نے ان کیخلاف ایکشن لیکر بہت اچھا کیا ہے ، انہوں نے بے نظیر بھٹو پر بھی الزمات لگائے تھے انہوں نے جو بھی بات کی ہے وہ حقیقت سے بہت دور ہے ۔

News ID 1880976

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha