مہر خبررساں ایجنسی نے بی بی سی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کینیڈا کے شہر میسی سوگا میں ایک ہندوستانی ریسٹورنٹ میں دھماکے کے نتیجے میں 15 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق ہندوستانی ریسٹورنٹ پر حملہ کرنے والے دو افراد تھے جو دھماکہ کرنے کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ کینیڈا کی پولیس نے مشتبہ نقاب پوش دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کے لئے کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔
آپ کا تبصرہ