24 مئی، 2018، 1:54 AM

ایران کو شام میں فوجی بیس بنانے کی اجازت نہیں دیں گے

ایران کو شام میں فوجی بیس بنانے کی اجازت نہیں دیں گے

اسرائیل کے وزير اعظم نیتن یاہو نے ایران کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کو شام میں فوجی بیس بنانے کی اجازت نہیں دیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جروزلم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیل کے وزير اعظم نیتن یاہو نے ایران کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کو شام میں فوجی بیس بنانے کی اجازت  نہیں دیں گے۔

اسرائیلی وزیر اعظم نے تل نوف ہوائی اڈے پر اسرائیلی فضائیہ کے اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل شام میں  ایران کو فوجی بیس بنانے کی اجازت نہیں دےگا اور اس سلسلے میں اسرائیلی فضائیہ کا کردار اہم ہے۔ اسرائیلی وزیر اعظم نے مشترکہ ایٹمی معاہدے سے امریکی صدر ٹرمپ کے خارج ہونے اور بعض عرب ممالک کی طرف سے امریکی صدر کے اس فیصلے کی حمایت کرنےکی بھی تعریف کی۔

News ID 1880925

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha