مہر خبررساں ایجنسی نے دنیا نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے ادارے نیب کے چیئرمین نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف منی لانڈرنگ کے الزامات کے حوالے سے کیس ڈی جی نیب راولپنڈی کے سپرد کرکے شفاف تحقیقات کرنے کا حکم دیدیا ہے ۔ اطلاعات کےمطابق چیئر مین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے نواز شریف پر بھارت 4.9ارب ڈالر کی منی لانڈرنگ کرنے کے حوالے سے الزمات پر کیس ڈی جی نیب راولپنڈی عرفان منگی کے حوالے کرکے ان کو شفاف تحقیقات کرنے کی ہدایت کردی ہے ، عرفان منگی نے کیس ملنے کے بعد سٹیٹ بینک سمیت دیگر اداروں کے سربراہوں سے رابطے شروع کردیئے ہیں ، تحقیقات کے دوران منی لانڈرنگ کے شواہد ملنے پر نواز شریف کے خلاف کیس کو آگے بڑھایا جائے گا ۔
پاکستان کے ادارے نیب کے چیئرمین نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف منی لانڈرنگ کے الزامات کے حوالے سے کیس ڈی جی نیب راولپنڈی کے سپرد کرکے شفاف تحقیقات کرنے کا حکم دیدیا ہے ۔
News ID 1880884
آپ کا تبصرہ