مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے نمائندوں نے پارلیمنٹ کے اجلاس سے قبل امریکہ کی طرف سے مشترکہ ایٹمی معاہدے کو توڑنے کے رد عمل میں امریکہ مردہ باد کے نعرے لگائے اور مشترکہ ایٹمی معاہدے کو علامتی طور پر نذر آتش کردیا۔
پورے ایران میں ایک بار پھر امریکہ کے خلاف مظاہرے شروع ہوگئے ہیں مظاہرین نے امریکی پرچم اور مشترکہ ایٹمی معاہدے کے کئی نسخوں کو علامتی طور پر نذر آتش کردیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے مشترکہ ایٹمی معاہدے سے خارج ہونے کے بعد علاقائی اور عالمی سطح پر رد عمل کا سلسلہ جاری ہے روس کا کہنا ہے کہ امریکہ عالمی معاہدوں کو توڑ کر عالمی امن کو خطرے سے دوچار کررہا ہے جبکہ یورپی ممالک نے بھی امریکہ کی طرف سے ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے سنگین غلطی قراردیا ہے ۔ صرف اسرائیل، سعودی عرب اور بحرین نے امریکی صدر ٹرمپ کی طرف سے مشترکہ ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی کا خیر مقدم کیا ہے۔۔ ایران کے مختلف شہروں میں امریکہ کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے مظاہرین امریکہ کا پرچم جلانے کے ساتھ امریکہ مردہ باد کے نعرے لگا رہے ہیں۔
آپ کا تبصرہ