2 مئی، 2018، 2:34 PM

پاکستانی فوج کے سربراہ کا ہزارہ برادری کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا اعلان

پاکستانی فوج کے سربراہ کا ہزارہ برادری کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا اعلان

پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہزارہ برادری کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا اعلان کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہزارہ برادری  کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا اعلان کیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کوئٹہ میں ہزارہ برادری کے نمائندوں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال، وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو، سدرن کمانڈر بھی ہمراہ تھے۔ ہزارہ براری کے نمائندوں نے ٹارگٹ کلنگ پر تحفظات کا اظہار کیا۔ آرمی چیف نے ٹارگٹ کلنگ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے  شہداء کیلئے فاتحہ خوانی کی۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ عزیزوں کے نقصان کا مداوا کسی بھی طرح ممکن نہیں، ہزارہ برادری کی ٹارگٹ کلنگ کرنے والوں کو انجام تک پہنچایا جائے گا، ہزارہ برادری کے ہر فرد کی ہلاکت ہمارے لئے باعث تشویش ہے۔

News Code 1880433

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha