19 اپریل، 2018، 2:17 PM

اسلام آباد کے نئے ایئر پورٹ پر مشکوک ڈرون سرنگوں

اسلام آباد کے نئے ایئر پورٹ پر مشکوک ڈرون سرنگوں

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں نئے ائیرپورٹ پر تعینات سکیورٹی اہلکاروں نے ویڈیو بنانے والے ایک مشکوک ڈرون کو سرنگوں کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں نئے ائیرپورٹ پر تعینات سکیورٹی اہلکاروں نے ویڈیو بنانے والے ایک مشکوک ڈرون کو سرنگوں کردیا۔ نیو اسلام آباد ائیرپورٹ ترجمان کے مطابق 3 چینی باشندے ڈرون کے ذریعے اسلام آباد ایئرپورٹ کی ویڈیو بنارہے تھے کہ اے ایس ایف اہلکار نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ڈرون پر فائرنگ کر دی، گولیاں لگنے سے ڈرون کیمرہ تباہ ہوگیا جب کہ خلاف ورزی کرنے والے چینی باشندوں کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔ چینی باشندوں اور تباہ شدہ ڈرون کیمرے کو سکیورٹی فورس نے تحویل میں لے لیا۔ واضح رہے کہ اسلام آباد کا نیا ایئرپورٹ ملک کا جدید ترین ہوائی اڈہ ہے تاہم ابھی تک یہ باقاعدہ طور پر آپریشنل نہیں ہوا۔ دہشت گردی کے خدشے کے پیش نظر بغیر اجازت ایئرپورٹ کی تصاویر لینا یا وڈیو بنانا ممنوع ہے۔

News Code 1880152

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha