6 اپریل، 2018، 6:50 PM

کابل میں پاکستانی وزير اعظم اور افغان صدر کے درمیان ملاقات

کابل میں پاکستانی وزير اعظم اور افغان صدر کے درمیان ملاقات

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پاکستان کے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے افغان صدراشرف غنی سے دو طرفہ تعلقات اور دہشت گردی کے حوالے سے گفتگو اور تبادلہ خیال کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے خامہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پاکستان کے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے افغان صدراشرف غنی سے دو طرفہ تعلقات اور دہشت گردی کے حوالے سے گفتگو اور تبادلہ خیال کیا۔ افغان صدارتی ترجمان کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے افغان صدرسے و فود کی سطح پرملاقات کی جس میں باہمی تعلقات،دہشتگردی کیخلاف جنگ اورعلاقائی روابط پرگفتگو ہوئی ،اس کے علاوہ اس ملاقات میں ریل روڈ منصوبوں،قیدیوں کے تبادلے پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں دونوں فریق افغان مہاجرین کی واپسی کی ٹائم لائن اور میکینزم بنانے پرمتفق ہوگئے ہیں اور اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ موجودہ صورتحال کومذاکرات کے ذریعے حل کرناچاہیے۔
 

News Code 1879871

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha