5 اپریل، 2018، 10:30 AM

صدر حسن روحانی ترکی کا دورہ مکمل کرکے تہران پہنچ گئے

صدر حسن روحانی ترکی کا دورہ مکمل کرکے تہران پہنچ گئے

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی ترکی میں روس ، ایران اور ترکی کے سہ فریقی سربراہی اجلاس میں شرکت کے بعد کل رات وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی ترکی میں روس ، ایران اور ترکی کے سہ فریقی سربراہی اجلاس میں شرکت کے بعد کل رات وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ صدر حسن روحانی نے ترکی کے دورے کے دوران روس کے صدر پوتین اور ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان سے باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعلقات کے بارے میں علیحدہ علیحدہ ملاقات اور تبادلہ خیال کیا  ۔ صدر حسن روحانی نے شام میں قیام امن کے سلسلے میں روس، ایران اور ترکی کی کوششوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ تینوں ممالک شام میں دہشت گردی کے خاتمہ اور امن برقرار کرنے کے سلسلے میں سنجیدہ ہیں۔ صدر روحانی نے کہا کہ شام کی ارضی سالمیت پر بھی تینوں ممالک کے لئے اہم ہے ۔

News ID 1879835

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha