مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر راولپنڈی کی عدالت کے احاطے میں ہونے والی فائرنگ سے عدالت میں پیشی پر آئے 2 افراد ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق راولپنڈی کی جوڈیشل کمپلیکس سیشن کورٹ کے احاطے میں مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں پیشی پر آئے ہوئے 2 افراد ہلاک ہوگئے۔ اس واقعہ پیش آنے کے بعد جوڈیشل کمپلیکس کے گیٹ بند کردیئے گئے۔ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
پاکستان کے شہر راولپنڈی کی عدالت کے احاطے میں ہونے والی فائرنگ سے عدالت میں پیشی پر آئے 2 افراد ہلاک ہوگئے۔
News ID 1879675
آپ کا تبصرہ