18 مارچ، 2013، 2:48 PM

پاکستان

پشاور میں جوڈیشل کمپلیکس پر حملے میں ہلاکتوں کی تعداد4 تک پہنچ گئی

پشاور میں جوڈیشل کمپلیکس پر حملے میں ہلاکتوں کی تعداد4 تک پہنچ گئی

مہر نیوز/18 مارچ /2013ء: پاکستان کے شہرپشاور میں جوڈیشل کمپلیکس میں خود کش دھماکے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد4ہو گئی ہےجبکہ اس واقعہ میں 27افراد افراد زخمی ہو گئے ہیں جن میں وکلاء بھی شامل ہیں۔

مہرخبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہرپشاور میں جوڈیشل کمپلیکس میں خود کش دھماکے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد4ہو گئی ہےجبکہ اس واقعہ میں 27افراد افراد زخمی ہو گئے ہیں جن میں وکلاء بھی شامل ہیں۔ دھماکے کے بعد شدید نوعیت کی فائرنگ بھی کی گئی جس کا سلسلہ اب بھی جا ری ہے ۔

پولیس کے ایک اعلی افسر کے مطابق جوڈیشل کمپلیکس کو کلیئرکردیا گیاہے۔ 2خودکش حملہ آور فائرنگ کرتے ہوئے جوڈیشل کمپلیکس میں پیچھے سے داخل ہوئے،ایک حملہ آور کو پولیس نے گولی ماری جبکہ ایک حملہ آور نے خود کودھماکے سے اڑا لیا۔دہشت گردوں نے ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں گھسنے کی کوشش کی۔خودکش حملہ آوروں نے فائرنگ سے 3پولیس اہل کاروں کو زخمی کردیا۔ امدادی کارکنان نے اب تک4افراد کی لاشیں اور27زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا ہے۔ پاکستان طالبان دہشت گردوں کے نرغہ میں گرفتار ہے اور دہشت گردوں کے سرپرست پاکستان میں آزاد گھوم رہے ہیں۔

News ID 1818934

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha