28 مارچ، 2018، 2:30 PM

قطر کی بحرین کے خلاف اقوام متحدہ میں شکایت

قطر کی بحرین کے خلاف اقوام متحدہ میں شکایت

قطر نے بحرین کے دو جنگی طیاروں کی طرف سے قطر کی فضائی خلاف ورزی کے خلاف اقوام متحدہ میں شکایت کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قطر نے بحرین کے دو جنگی طیاروں  کی طرف سے قطر کی فضائی خلاف ورزی  کے خلاف اقوام متحدہ میں شکایت کی ہے۔ قطر نے اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل میں شکایت کرتے ہوئے ایسے شواہد پیش کئے ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ بحرین کے دو جنگی طیاروں نے قطر کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی ہے۔ اس سے قبل بحرین نے قطر پر الزآم عائد کیا تھا کہ اس کے 2 جنگي طیاروں نے بحرین کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے امارات کے مسافر بردار طیارے کے قریب سے پرواز کی تھی۔

News Code 1879672

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha