13 جنوری، 2018، 5:11 PM

قطر کا متحدہ عرب امارات پر فضائی حدود کی خلاف ورزی کا الزام

قطر کا متحدہ عرب امارات پر فضائی حدود کی خلاف ورزی کا الزام

قطر کے حکام کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے ایک طیارے نے قطر کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ قطر کے حکام کا کہنا ہے کہ  متحدہ عرب امارات کے ایک طیارے نے قطر کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی ہے۔ قطر کی وزارت خارجہ کا سماجی ویب سائٹ ٹویٹر میں کہنا تھا کہ انھوں نے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل اور سیکیورٹی کونسل کے صدر کو متحدہ عرب امارات کے طیارے کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے قطر کے اکنامک زون میں ایک منٹ تک پرواز سے آگاہ کیا تھا۔

وزارت خارجہ کے مطابق متحدہ عرب امارات کا طیارہ بغیر اعتماد اور قطر کے متعلقہ حکام کی منظوری کے بغیر ریاست قطر کی فضائی حدود میں داخل ہوا تھا۔قطر کی اقوام متجدہ میں شکایت کے بعد دونوں ممالک کا ایک دوسرے پر الزامات کا سلسلہ جاری ہے۔ واضح  رہے کہ مشرق وسطیٰ میں اس وقت کشیدگی بڑھ گئی تھی جب 5 جون 2017 کو سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر نے قطر پر دہشت گردوں کی حمایت کا الزام عائد کرتے ہوئے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا اعلان کیا تھا۔

News ID 1878023

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha