مہر خـبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی حکومت کے ایک اعلی اہلکار نے کہا ہے کہ امریکہ ، سعودی عرب اور امارات نے ایران کے خلاف سہ رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے ۔
امریکی اہلکار نے کہا کہ یہ کمیٹی اس ہفتہ اپنے کام کا آغاز کردے گی اور یہ کمیٹی خطے میں ایران کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کو ختم کرنے کے سلسلے میں اہم کردار ادا کرےگی۔
امریکہ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے ولیہد محمد بن سلمان کے آج امریکہ کے دورے کے دوران یہ کمیٹی باقاعدہ کام کا آغاز کردےگی۔ اس کمیٹی کے افتتاح کے موقع پر تینوں ممالک کے اعلی اہلکار بھی موجود ہوں گے۔
آپ کا تبصرہ