مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس میں صدارتی انتخابات کے لیے پولنگ کا آغاز ہوگیا ہے صدارتی انتخابات میں ولادیمیر پوتین کی جیت ایک مرتبہ پھر یقینی ہے ۔ اطلاعات کے مطابق روس کے مشرقی علاقے کیلنگراڈ میں ووٹنگ کا آغاز ہوگیا ہے سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق صدارتی انتخابات میں ووٹر ٹرن آئوٹ تریسٹھ سے سڑسٹھ فیصد رہنے کی توقع ہے ۔تجزیہ کاروں کے مطابق صدر پوتین کے چوتھی بار روس کے سربراہ منتخب ہونے کے قوی امکانات ہیں ۔ روس کے صدراتی انتخابات میں پوتین کے مد مقابل 7 امیدوار موجود ہیں جن میں ایک خآتون بھی شامل ہیں۔
روس میں صدارتی انتخابات کے لیے پولنگ کا آغاز ہوگیا ہے صدارتی انتخابات میں ولادیمیر پوتین کی جیت ایک مرتبہ پھر یقینی ہے ۔
News ID 1879445
آپ کا تبصرہ