مہر خبـررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ پنجاب میں لاہور کے علاقہ رائیونڈ میں وہابی تبلیغی اجتماع کے باہرقائم پولیس چیک پوسٹ پرہونے والے خود کش دھماکے کی ذمہ داری بھی وہابی دہشت گرد تنظیم طالبان پاکستان نے قبول کرلی ہے۔ طالبان پاکستان کے خودکش حملے ميں 5 پولیس اہلکاروں سمیت 9 افراد ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔ وہابی تبلیغی جماعت پر وہابی دہشت گرد تنظیم کے حملے کے بعد پنجاب میں سکیورٹی ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں سب انسپکٹر محمد اسلم ، کانسٹیبل تنویر ، کانسٹیبل سعید ، عامر آفریدی ، اور چارنامعلوم شامل ہیں جبکہ زخمی ہونے والوں میں کانسٹیبل نعیم ، کانسٹیبل شبیر ، کانسٹیبل اسرار ، کانسٹیبل عابد حسین ، کانسٹیبل ابرار حیات ، کانسٹیبل محمد فاروق ، کانسٹیبل محمد اکرم ، سب انسپکٹر منظور ، اے ایس آئی کرامت کے علاوہ محمد یاسین ، محمد سعید ، فریداللہ، ذیشان ، عاصم آفریدی کے علاوہ دیگر شامل ہیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز حیدر اشرف کے مطابق دھماکے میں پولیس کو ٹارگٹ کیا گیا تھا۔
طالبان نے لاہور میں رائیونڈ تبلیغی اجتماع پر خودکش حملے کی ذمہ داری قبول کرلی
پاکستان کے صوبہ پنجاب میں لاہور کے علاقہ رائیونڈ میں وہابی تبلیغی اجتماع کے باہرقائم پولیس چیک پوسٹ پرہونے والے خود کش دھماکے کی ذمہ داری وہابی دہشت گرد تنظیم طالبان پاکستان نے قبول کرلی ہے۔
News ID 1879379
آپ کا تبصرہ