مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق نے وزارتِ داخلہ کے سکریٹری اور دیگر عہدیداروں کی عدم حاضری پر ایوان سے احتجاجاً واک آؤٹ کردیا ۔ اطلاعات کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران وزارتِ داخلہ کے سیکرٹری سمیت دیگر عہدیداران کی عدم حاضری پر اسپیکر ایاز صادق نے شدید برہمی کا اظہار کیا اور اجلاس کی کارروائی ڈپٹی اسپیکر کے حوالے کرکے احتجاجاً ایوان سے واک آؤٹ کرگئے۔ اسپیکر ایاز صادق کا کہنا تھا کہ وزارتِ داخلہ کے سیکرٹری کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ وہ ساڑھے 12 بجے سے پہلے نہیں آسکتے، ایک وفاقی وزیر، ایک وزیر مملکت اور ایک پارلیمانی سیکرٹری ہونے کے باوجود ایوان کی کارروائی کو مذاق بنایا ہوا ہے۔ جب تک وزیراعظم شاہد خاقان عباسی تحریری طور پر ضمانت نہیں دیں گے میں روزانہ واک آؤٹ کروں گا۔
پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق نے وزارتِ داخلہ کے سکریٹری اور دیگر عہدیداروں کی اسمبلی میں عدم حاضری پر ایوان سے احتجاجاً واک آؤٹ کردیا ۔
News ID 1879342
آپ کا تبصرہ