12 مارچ، 2018، 10:48 AM

امریکہ اور سعودی عرب کی مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز

امریکہ اور سعودی عرب کی مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز

امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان دوستی 2018 نامی مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز ہوگيا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سعودی عرب کی سرکاری خبررساں ایجنسی واس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان دوستی 2018 نامی مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز ہوگيا ہے۔ سعودی عرب کے شمالی علاقہ کے ڈپٹی کمانڈر جنرل صالح بن احمد الزہرانی  نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان مشترکہ فوجی مشقیں بڑي اہم ہیں جن پر سعودی عرب کی بری فوج کی خصوصی توجہ ہے ۔ اس نے کہا کہ امریکہ کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقوں کامقصد سعودی عرب کی فوجی صلاحیتوں میں اضافہ  اور جدید ترین ہتھیاروں  سے استفادہ کرنا ہے۔ عرب ذرائع کے مطابق سعودی عرب خطے میں امریکہ کے ساتھ ملکر عدم استحکام پیدا کررہا ہے اور خطے میں امریکی فوج کی موجودگی کے سلسلے میں بڑی مقدار میںم الی مدد فراہم کررہا ہے۔

News Code 1879311

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha