مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب صدر اسحاق جہانگیری عراق کا تین روزہ دورہ مکمل کرکے تہران پہنچ گئے ہیں۔ ایران کے نائب صدر نے عراق کے صدر فواد معصوم، وزير اعظم حیدر العبادی اور پارلیمنٹ کے اسپیکر سلیم الجبوری کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی۔ ایران کے نائب صدر نے کربلا میں حضرت امام حسین (ع) اور نجف اشرف میں حضرت علی علیہ السلام کی زیارت کا شرف بھی حاصل کیا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب صدر عراق کا تین روزہ دورہ مکمل کرکے تہران پہنچ گئے ہیں۔
News ID 1879262
آپ کا تبصرہ