12 مارچ، 2007، 8:59 AM

نائب صد پرویز داؤدی

ایران کے نائب صدر نے پائدار اور باثبات عراق کی حمایت کا اعلان کیا ہے

ایران کے نائب صدر نے پائدار اور باثبات عراق کی حمایت کا اعلان کیا ہے

ایران کے نائب صد پرویز داؤدی نے عراق کے نائب صدر سے ملاقات میں کہا ہے کہ ایران عراق میں پائدار امن بحال کرنے کے سلسلے میں عراقی حکومت کی ہر ممکن مدد کرنے کے لئے تیار ہے

مہرخبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے نائب صد پرویز داؤدی نے عراق کے نائب صدر طارق الہاشمی سے ملاقات میں کہا ہے کہ ایران عراق میں پائدار امن بحال کرنے کے سلسلے میں عراقی حکومت کی ہر ممکن مدد کرنے کے لئے تیار ہے اس ملاقات میں عراق کے نائب صدر نے کہا کہ سامراجی طاقتیں خطے میں اپنے تسلط کو قائم کرکے علاقائی حکومتوں کو کمزور بنانے کی کوشش کررہی ہیں انھوں نے کہا کہ علاقائی ممالک کو حکمت اور تدبیر کے ساتھ دشمن کی ان سازشوں کا مقابلہ کرنا چاہیے عرا قکے نائب صدر نے ایرانی حکومت اور عوام کی بے لوث امداد پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ عراقی عوام اور حکومت ایران کے ساتھ باہمی روابط کو اقتصادی ، سیاسی اور تجارتی شعبوں مین فروغ دینے کے خواہشمند ہیں

News ID 459999

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha