1 مارچ، 2018، 8:41 AM

قطر کا سعودیہ اور 3 عرب ممالک کی سازش کو ناکام بنانے کےعزم کا اظہار

قطر کا سعودیہ اور 3 عرب ممالک کی سازش کو ناکام بنانے کےعزم کا اظہار

قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے 4 عرب ممالک کے محاصرے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ قطر نے اپنی پالیسیوں کو مرتب کرلیا ہے اور وہ سعودی عرب اور اس کے 3 حامی عرب ممالک کے سامنے تسلیم نہیں ہوگا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان لولوہ الخاطر نے  4 عرب ممالک کے محاصرے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ قطر نے اپنی پالیسیوں کو مرتب کرلیا ہے اور وہ سعودی عرب اور اس کے 3 حامی عرب ممالک کے سامنے تسلیم نہیں ہوگا۔ قطری وزارت خارجہ کے ترجمان نے برسلز میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قطر نے سعودی عرب اور اس کے حامی 3 عرب ممالک کی طرف سے محاصرے کے اہداف کو ناکام بنادیا ہے ۔ قطر نے دوسرے ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات  مزید مضبوط کرلئے ہیں ۔ قطر نے بحران پر قابو پالیا ہے اور قطرکو اب 4 عرب ممالک کی کوئی ضرورت نہیں۔ واضح رہے کہ سعودی رعب، امارات، بحرین اور مصر نے قطر پر دہشت گردوں کی حمایت کا الزام عائد کرتے ہوئے اس پر بری ، بحری اور فضائی پابندیاں عائد کردی تھیں  لیکن ترکی اور ایران نے قطر کی بر وقت مدد کرکے اسے اس بحران سے بچا لیا۔

News ID 1879065

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha