مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جنوبی افریقہ کی حکمران جماعت کی جانب سے عدم اعتماد کے ووٹ کی دھمکی کے بعد جنوبی افریقہ کے صدر جیکب زوما صدارتی عہدے سے مستعفی ہو گئے، ان پر کرپشن کے الزامات تھے۔جیکب زوما نے ٹیلی وژن پر قو م سے خطاب میں استعفے کا ا علان کرتے ہوئے کہا کہ میں نے کوئی قصور نہیں کیا، میری پارٹی نے استعفیٰ مانگا ہے تو دے رہا ہوں۔ذرائع کے مطابق جیکب زوما پر کرپشن الزامات کے نتیجے میں پارٹی کا شدید دباؤ تھا، جیکب زوما نے آخری وقت تک اقتدار میں رہنے کی کوشش کی مگر عدم اعتماد کا یقین ہونے پرمستعفی ہونا پڑا۔جیکب زوما نے گزشتہ روز کہا تھاکہ 6 ماہ بعد استعفی دوں گا ، صدر زوما کے استعفے کے بعد حکمران پارٹی کا اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔
جنوبی افریقہ کی حکمران جماعت کی جانب سے عدم اعتماد کے ووٹ کی دھمکی کے بعد جنوبی افریقہ کے صدر جیکب زوما صدارتی عہدے سے مستعفی ہو گئے، ان پر کرپشن کے الزامات تھے۔
News ID 1878747
آپ کا تبصرہ