مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بی بی سی کے ساتھ گفتگو میں پاکستان میں اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین جناب ایاز نے کہا ہے کہ بیک وقت تین طلاقوں کو قابلِ سزا جرم قرار دیا جائے گا جس کے لیے بل جلد پارلیمنٹ میں پیش کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ اس سلسلے میں سفارشات تیار کر لی گئی ہیں جو جلد ہی پارلیمان میں پیش کر دی جائیں گی ہم اس پر بل تیار کر رہے ہیں جو وزارت قانون کو بھیجا جائے گا اور وہ اس پر سزا تجویز کرے گی جس کے بعد بیک وقت تین طلاقوں کی ممانعت کی جائے گی اور یہ قابلِ سزا جرم ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ مولانا شیرانی کے متنازع بیانات ان کی ذاتی رائے ہیں خواتین معاشی سرگرمیوں کا فعال حصہ ہیں اور عفت اور حیا کے دائرے کے اندر ان پر معاشی سرگرمیوں کا حصہ بننے پر کوئی پابندی نہیں ہے۔
پاکستان میں اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین جناب ایاز نے کہا ہے کہ بیک وقت تین طلاقوں کو قابلِ سزا جرم قرار دیا جائے گا جس کے لیے بل جلد پارلیمنٹ میں پیش کریں گے۔
News ID 1878624
آپ کا تبصرہ