30 جنوری، 2018، 1:34 PM

شہزادہ ولید بن طلال 6 ارب ڈالر رشوت ادا کرنے کے باوجود گھر میں نظر بند

شہزادہ ولید بن طلال 6 ارب ڈالر رشوت ادا کرنے کے باوجود گھر میں نظر بند

سعودی عرب کے ارب پتی شہزادے ولید بن طلال نے ریاض کے ریٹز کارلٹن ہوٹل سے آزاد ہونے کے لئے 6 ارب ڈالر رشوت ادا کی لیکن سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان نے 6 ارب ڈالر رشوت لیکر ولید بن طلال کو گھر میں نظر بند کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جنگ نے  غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے ارب پتی شہزادے ولید بن طلال نے ریاض کے ریٹز کارلٹن ہوٹل سے آزاد ہونے کے لئے 6 ارب ڈالر رشوت ادا کی لیکن سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان نے 6 ارب ڈالر رشوت لیکر ولید بن طلال کو گھر میں نظر بند کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اپنی رہائی سے چند روز قبل رائٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے سعودی شہزادہ ولید بن طلال نے کہا تھا کہ انھیں جلد رہائی مل جائے گی ۔ولید بن طلال کو ہفتے کے روز ڈیل پر رضامندی کے بعد رہا کردیا گیا تھا ۔ ادھر برطانوی اخبار نے سعوی ولی عہد محمد بن سلمان کے قریبی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ڈیل کے باوجود ولید بن طلال کو گھر میں نظر بند کیا گیا ہے اور انہیں ملک چھوڑنے کی اجازت بھی نہیں۔

News ID 1878392

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha