17 جنوری، 2018، 8:50 AM

ایران اور قطرکی دوستی دیرینہ اور پائدار ہے

ایران اور قطرکی دوستی دیرینہ اور پائدار ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی نے قطرکی پارلیمنٹ کے اسپیکر سے ملاقات میں کہا ہے کہ ایران اور قطرکی دوستی دیرینہ اور پائدار ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی نے قطرکی پارلیمنٹ کے اسپیکر احمد بن عبداللہ بن زاید آل محمود سے ملاقات میں کہا ہے کہ ایران اور قطرکی دوستی دیرینہ اور پائدار ہے ایران قطر کے ساتھ دوستی کا پابند ہے۔

لاریجانی نے بعض عرب ممالک کی طرف سے قطر کے خلاف اقتصادی اور سیاسی پابندیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ قطر کے خلاف جو شرائط پیدا کئے گئے ایران کو ان پر افسوس ہے۔

اس ملاقات میں قطر کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا کہ قطر کے خلاف گھناؤنی سازش کی گئی جس کا سلسلہ ابھی بھی جاری ہے لیکن قطر نے تدبیر کے ساتھ گھناؤنی سازش کو ناکام بنادیا۔ قطر کے اسپیکر نے کہا کہ فوجی مداخلت کسی مسئلہ کا حل نہیں ، بعض ممالک نے خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے کے لئے ہمسایہ ملک پر فوجی یلغار کی جو مسئلہ کا حل نہیں جبکہ خطے میں پائدار امن کے قیام کے سلسلے میں قطر اپنی ذمہ د اریوں کو پورا کرتا رہےگا۔

News ID 1878099

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha