13 جنوری، 2018، 10:08 PM

ہندوستانی فوج کے سربراہ کے بیان پر پاکستان کا شدید رد عمل

ہندوستانی فوج کے سربراہ کے بیان پر پاکستان کا شدید رد عمل

ہندوستانی فوج کے سربراہ جنرل بپن راوت کے بیان پر پاکستان کے سیاسی اور فوجی حلقوں نے شدید رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستان، پاکستان کا عزم آزمانا چاہتا ہے تو آزما لے اس کا نتیجہ وہ خود دیکھے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی فوج کے سربراہ  جنرل بپن راوت کے بیان پر پاکستان کے سیاسی اور فوجی حلقوں نے شدید رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستان، پاکستان کا عزم آزمانا چاہتا ہے تو آزما لے اس کا نتیجہ وہ خود دیکھے گا۔  پاکستانی فوج کے رابطہ عامہ " آئی ایس پی آر " کے ڈی جی میجر جنر آصف غفور کا کہنا ہے کہ ہندوستانی آرمی چیف جنرل بپن راوت کا پاکستان کے خلاف بیان غیرذمہ دارانہ  ہے، آرمی چیف فور اسٹار عہدے کا افسر ہوتا ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ آرمی چیف ایک ذمے دارانہ تقرری ہوتی ہے، اس قسم کے غیر ذمے دار بیانات اہم عہدے والوں کو زیب نہیں دیتے۔

پاک فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ دونوں جوہری ریاستوں کے درمیان جنگ کی کوئی گنجائش نہیں، بھارت ہمارا عزم آزمانا چاہتا ہے تو آزما لے لیکن اس کا نتیجہ وہ خود دیکھے گا جب کہ بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے، ہم پاکستان کے خلاف کسی بھی بھارتی مس ایڈونچر کا جواب دیں گے۔

ادھر پاکستانی وزارت خآرجہ نے ہندوستانی فوج کے سربراہ کے بیان کو پست ذہنیت کا عکاس قرار دیتےہوئے کہا کہ  ہندوستانی فوج کے سربراہ کا بیان غیر ذمہ د ارانہ ہے۔

واضح رہے ہندوستانی آرمی چیف جنرل بپن راوت نے پاکستان مخالف بیان میں کہا تھا کہ پاکستان دہشت گردوں کو ٹشو پیپر کے طور پر استعمال کرکے پھینک دیتا ہے لیکن بھارتی فوج نے ہمیشہ اس بات کو یقینی بنایا کہ پاکستان کو بھی ذمہ داری اورتکلیف کا احساس دلایا جاتا رہے۔

News ID 1878025

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha