مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان امداد کی بحالی کیلئے امریکہ سے درخواست نہیں کرے گا،پاکستان کی امریکی امداد نہ ملنے کے باوجود بھی دہشت گردی کیخلاف کوششیں جاری رہیں گی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی سنٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل جوزف سے ٹیلی فونک گفتگو میں جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم سمجھتی ہے کہ دہائیوں کے تعاون کے باوجود حالیہ بیانات سے دھوکہ دیا گیا ۔آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی سنٹرل کمانڈ کے کمانڈر نے آرمی چیف سے گفتگو میں امریکی امداد سے متعلق فیصلےسے آگاہ کیا۔ واضح رہے کہ امریکہ نے پاکستان پر دہشت گردوں کو پناہ دینے کا الزام عائد کرتے ہوئے اس کی فوجی امداد روک دی ہے۔
![پاکستان کا امریکہ سے امداد کی بحالی کے لئے درخواست نہ کرنے کے عزم کا اظہار پاکستان کا امریکہ سے امداد کی بحالی کے لئے درخواست نہ کرنے کے عزم کا اظہار](https://media.mehrnews.com/d/2017/10/06/3/2596776.jpg)
پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان امداد کی بحالی کیلئے امریکہ سے درخواست نہیں کرے گا،پاکستان کی امریکی امداد نہ ملنے کے باوجود بھی دہشت گردی کیخلاف کوششیں جاری رہیں گی۔
News ID 1877998
آپ کا تبصرہ