9 جنوری، 2018، 10:16 AM

سعودی عرب میں کرپشن میں گرفتار شہزادوں کو الحائر جیل منتقل کرنے کا فیصلہ

سعودی عرب میں کرپشن میں گرفتار شہزادوں کو الحائر جیل منتقل کرنے کا فیصلہ

سعودی عرب میں کرپشن کے الزام میں گرفتار شدہ درجنوں سعودی شہزادوں، بعض سابق و موجودہ وزراء اور حکام کو ریٹز کارٹلن ہوٹل سے الحائر جیل میں منقتل کیا جارہا ہے جس میں سکیورٹی کے سخت حفاظتی انتظامات ہیں۔

مہر خـررساں ایجنسی نے رائے الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب میں کرپشن کے الزام میں گرفتار شدہ درجنوں سعودی  شہزادوں، بعض سابق و موجودہ وزراء اور حکام کو ریٹز کارٹلن ہوٹل سے الحائر جیل میں منقتل کیا جارہا ہے جس میں سکیورٹی کے سخت حفاظتی انتظامات ہیں۔ اطلاعات کے مطابق الحائر جیل میں منتقل کئے جانے والے شہزادوں میں شہزادہ ولید بن طلال بھی شامل ہیں۔ کچھ شہزادے ولیعہد محمد بن سلمان کو رشوت دیکر آزاد ہوگئے ہیں جن میں سابق بادشاہ کے بیٹے متعب بن عبداللہ بھی شامل ہیں۔ ولیعہد ممحد بن سلمان نے شہزادہ ولید بن طلال سے بھی آزادی کے بدلے 6 ارب ڈآلر کی رشوت طلب کررکھی ہے۔ ذرائع کے مطابق شہزادہ ولید بن طلال اور ریاض کے سابق امیر شہزادہ  ترکی بن عبداللہ اور بعض دیگر شہزادوں اور حکام رشوت دینے سے ابھی تک انکار کررہے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق اب تک 60 شہزادوں کو الحائر جیل میں منتقل کیا جاچکا ہے جبکہ الحائر جیل دہشت گردوں اور خطرناک مجرموں سے مخصوص ہے۔

News ID 1877915

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha