5 جنوری، 2018، 11:40 PM

پاکستان نے جعلی جہاد لڑا/ امریکہ پاکستان کے خلاف تمام ہتھیار استعمال کرنا چاہتا ہے

پاکستان نے جعلی جہاد لڑا/ امریکہ پاکستان کے خلاف تمام ہتھیار استعمال کرنا چاہتا ہے

پاکستان کے وزیر خارجہ خواجہ آصف نے امریکی نیابت میں جعلی جہاد لڑنے کا اعتراف کرتے ہوئےکہا ہے کہ پاکستان کو واچ لسٹ میں ڈالنا امریکہ کی بدنیتی ہے اور امریکہ کے اس اقدام کا مطلب یہ ہے کہ امریکہ ہمارے خلاف اپنے تمام ہتھیار استعمال کرنا چاہتا ہے۔

مہر خـبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیر خارجہ خواجہ آصف نے امریکی نیابت میں جعلی جہاد لڑنے کا اعتراف کرتے ہوئےکہا ہے کہ پاکستان کو واچ لسٹ میں ڈالنا امریکہ کی بدنیتی ہے اور امریکہ کے اس اقدام کا مطلب یہ ہے کہ امریکہ ہمارے خلاف اپنے تمام ہتھیار استعمال کرنا چاہتا ہے۔ پاکستان کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ ہماری نہیں تھی، ہم نے جعلی جہاد لڑا، یہ جہاد امریکہ کا تھا، جب بھی مشکل وقت آیا امریکہ نے ہمیشہ ہمیں دھوکہ دیا، امریکہ کا کوئی بھی ایسا مطالبہ نہیں ہے جو ہم نے پورا نہ کیا ہوا، امریکہ دنیا کو یہ بتانا چاہتا ہے کہ جو انہیں کامیابیاں نہیں ملیں وہ پاکستان کی وجہ سے ہے، امریکہ اپنی ناکامیوں کا ذمہ دار پاکستان کو ٹھہرانا چاہتا ہے جب کہ امریکہ نے جن قوموں کو نشانہ بنایا وہ آج بھی زندہ ہیں۔

News ID 1877845

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha