4 جنوری، 2018، 4:58 PM

امریکہ کو ایران کے داخلی امور میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے

امریکہ کو ایران کے داخلی امور میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے

روس کے نائب وزیر خارجہ نے امریکہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایران کے اندرونی معاملے میں مداخلت کرنے سے پرہیز کرے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ٹاس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریاب کوف نے امریکہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایران کے اندرونی معاملے میں مداخلت کرنے سے پرہیز کرے۔

روسی نائب وزير خارجہ نے کہا کہ ایران میں رونما ہونے والے حالیہ واقعات ایران کا اندرونی معاملہ ہے اور ایران کے اندرونی معاملے میں امریکہ کو مداخلت کرنے سے پرہیز کرنا چاہیے۔واضح رہے کہ ایران کے اندر بعض ضد انقلاب عناصر اور شرپسندوں کے تخریبکارانہ اقدامات کی امریکی صدر ، نائب صدر اور وزير خارجہ نے بھر پور حمایت کی اور ان سے ایران کے اسلامی نظآم کو گرانے کا مطالبہ اور ان کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ۔ لیکن ایرانی عوام نے عظیم ریلیاں برپا کرکے امریکہ کی اس گھناؤنی سازش کو بھی ناکام بنادیا۔

News ID 1877820

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha