31 دسمبر، 2017، 11:36 AM

امریکہ جاپان کو میزائل ڈیفنس سسٹم فروخت کررہا ہے

امریکہ جاپان کو میزائل ڈیفنس سسٹم فروخت کررہا ہے

روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے کہا ہے کہ امریکہ جاپان کو میزائل ڈیفنس سسٹم فروخت کررہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے کہا ہے کہ امریکہ جاپان کو میزائل ڈیفنس سسٹم فروخت کررہا ہےاور اس سے ماسکو اور ٹوکیوکے درمیان تعلقات پر منفی اثر پڑے گا۔روس کے نائب وزیر خارجہ نے کہا امریکہ روس کی مغربی سرحد کے قریب رومانیہ اور پولینڈ میں بھی میزائل ڈیفنس سسٹم لگا رہا ہے۔ یہ اقدام 1987 کے ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے معاہدے کی سنگین خلاف ورزی ہے ۔ انھوں نے کہا کہ روس کو امریکہ کے اقدامات پر شدید تحفظات ہیں اورروس امریکہ کے اقدامات کو نظر انداز نہیں کرسکتا۔

News ID 1877715

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha