مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلپائن کے شہر داواؤ کے شاپنگ سینٹر میں آتشزدگی سے 40 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق آگ فرنیچر کے شوروم میں لگی۔ ابتدائی طورپر تیسرے درجے کی آتشزدگی قرارپانے والی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو لپیٹ میں لے لیا جس کے نتیجےمیں مال سنٹرمیں کام کرنے والے ملازمین سمیت عمارت میں موجود 40 افراد جھلس کرہلاک ہوگئے۔ حکام نے حادثے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
فلپائن کے شہر داواؤ کے شاپنگ سینٹر میں آتشزدگی سے 40 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے ہیں۔
News ID 1877571
آپ کا تبصرہ