23 دسمبر، 2017، 12:36 PM

سلامتی کونسل کی شمالی کوریا کے خلاف مزید اقتصادی پابندیاں عائد

 سلامتی کونسل کی شمالی کوریا کے خلاف مزید اقتصادی پابندیاں عائد

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے شمالی کوریا کے حالیہ بیلسٹک میزائل تجربوں کے جواب میں اس پر مزید سخت پابندیاں لگانے کی قرارداد اتفاق رائے سے منظور کرلی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے شمالی کوریا کے حالیہ بیلسٹک میزائل تجربوں کے جواب میں اس پر مزید سخت پابندیاں لگانے کی قرارداد اتفاق رائے سے منظور کرلی ہے۔ اطلاعات کے مطابق قرارداد کے تحت شمالی کوریا کی تمام پیٹرولیم مصنوعات کی برآمدات میں 90 فیصد کمی کی جائے گی، جب کہ شمالی کوریا کی مصنوعات درآمد کرنے کے لیے سلامتی کونسل سے منظوری لینا ضروری ہوگا۔امریکہ کی جانب سےپیش کی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ 50 ہزار سے 80 ہزار شمالی کوریائی باشندے چین میں اور لگ بھگ 30 ہزار سے زائد روس میں کام کر رہے ہیں، ان افراد کی بھیجی جانے والی رقوم شمالی کوریا کی حکومت اپنے غیر قانونی پروگراموں کے وسائل کے طور پر استعمال کرتی ہے۔چین اور روس جو کہ شمالی کوریا کے بڑے تجارتی پارٹنر ہیں، انہوں نے بھی اس قرارداد کے حق میں ووٹ دیا ، جس کے تحت شمالی کوریا کے بیرون ملک کام کرنے والے شہریوں کی طرف سے اپنے ملک کو بھیجی جانے والے مالی امداد کو بھی روکا جائے گا۔اقوام متحدہ میں امریکہ کی سفیر نکی ہیلی کا کہنا ہے کہ ’ان پابندیوں سے شمالی کوریا کو واضح پیغام دیا جائے گا کہ مزید خلاف ورزی کرنے پراسے مزید تنہائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ عالمی پابندیوں کے باوجود شمالی کوریا اپنی ایٹمی پیشرفت جاری رکھے ہوئے ہے۔

News ID 1877539

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha