13 اکتوبر، 2006، 10:44 PM

سلامتي كونسل

شمالي كوريا كے خلاف قرارداد پر رائے شماري مؤخر ہوگئي ہے

شمالي كوريا كے خلاف قرارداد پر رائے شماري مؤخر ہوگئي ہے

چين اور روس كي مخالفت كے بعد شمالي كوريا كے خلاف سلامتي كونسل ميں پيش كي گئي قرارداد پر رائے شماري ايك روز كے ليے ملتوي كردي گئي ہے

مہر خبررساں ايجنسي نے فرانسيسي خبررساں ايجنسي كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ چين اور روس كي مخالفت كے بعد شمالي كوريا كے خلاف اقوام مبحدہ كي سلامتي كونسل ميں امريكہ كي طرف سے پيش كي گئي قرارداد پر رائے شماري ايك روز كے ليے ملتوي كردي گئي ہے اطلاعات كے مطابق اب رائے شماري ہفتے كو كي جائے گي اقوام متحدہ ميں جاپان كے سفير اور اس ماہ كے ليے سلامتي كونسل كے صدر كينزو اوشيما نے صحافيوں سے بات كرتے ہوئے اميد ظاہر كي ہے كہ قرارداد كا نئے سرے سے جائزہ لينے كے بعد بہت زيادہ توقع ہے كہ اس پر رائے شماري ہفتے كو كي جائے گي جاپان كے سفير نے تاخير كے بارے ميں اطلاع سلامتي كونسل كے پانچوں مستقل اركان كے اجلاس ميں شركت كے بعد دي ہے اقوام متحدہ ميں روس كے سفير نے صحافيوں كو بتايا كہ قرارداد كے مسودے ميں تبديلياں كي گئي ہيں اور اس وقت سلامتي كونسل كے اركان ميں يك جہتي بہت اچھي ہے اس سے پہلے  اقوام متحدہ ميں امريكي سفير نے كہا تھا كہ شمالي كوريا كے خلاف سلامتي كونسل ميں پيش كي جانے والي قرارداد پر جمعہ كو رائے شماري كرالي جائے اقوام متحدہ ميں چين كے سفير كا كہنا ہے كہ شمالي كوريا كے خلاف پيش كي گئي قرارداد كے مسودے ميں اكثريت كا اتفاق ہے تا ہم بعض نكات پر اختلافات بھي ہيں روس كے سفير نے اس بات پر زور ديا ہے كہ رائے شماري سے پہلے قرارداد كے مسودے پر مزيد بحث كي جاني چاہيے امريكي سفير جان بولٹن نے كہا ہے كہ امريكہ چين كو شمالي كوريا كے خلاف مجوزہ سخت پابنديوں پر راضي كرنے كي كوشش كررہا ہے

News ID 393647

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha