23 دسمبر، 2017، 11:59 AM

محمد بن سلمان کی کمائی کا بہترین طریقہ/ولید بن طلال کو 6 ارب ڈالر کے بدلے آزادی کی پیشکش

محمد بن سلمان کی کمائی کا بہترین طریقہ/ولید بن طلال کو 6 ارب ڈالر کے بدلے آزادی کی پیشکش

سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان نے سعودی عرب کے درجنوں شہزادوں ، وزراء اور سیکڑوں حکام کو کرپشن کے الزام میں قید کررکھا ہے محمد بن سلمان نے قید میں بند شہزآدوں سےکہا ہے کہ وہ مبلغ ادا کرکے آزاد ہوسکتے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے وال اسٹریٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان نے سعودی عرب کے درجنوں شہزادوں ، وزراء اور سیکڑوں حکام کو کرپشن کے الزام میں قید کررکھا ہے محمد بن سلمان نے قید میں بند شہزآدوں سےکہا ہے کہ وہ مبلغ ادا کرکے آزاد ہوسکتے ہیں۔

 دنیا کا مالدار ترین  سعودی شہزادہ ولید بن طلال بھی ولیعہد محمد بن سلمان کی قید میں ہے ولید بن طلال سے ولیعہد محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ وہ 6 ارب ڈالر ادا کرکے آزاد ہوسکتے ہیں۔ عرب ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے بدنام زمانہ ولیعہد محمد بن سلمان نے اپنی کمائی کا اچھا طریقہ تلاش کیا ہے سعودی عرب کے ولیعہد مخالفین پر کرپشن کے الزامات عائد کرکے ان سے موٹی رقمیں وصول کررہے ہیں۔ سعودی عرب کے ولیعہد نے درجنوں شہزادوں کو کرپشن کے الزامات میں جیل میں بند کررکھا ہے جبکہ خود سعودی عرب کے ولیعہد بھی کرپشن کے کئی واقعات میں براہ راست ملوث ہیں لیکن ان سے کوئی کچھ پوچھنے والا نہیں۔ باخبـر ذرائع کے مطابق سعودی رعب کے ولیعہد کی اس کمائي میں امریکہ کے بدنام زمانہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا حصہ بھی ہے۔ کیونکہ سعودی رعب میں ہونے والی تمام گرفتاریاں امریکی صدر کے اشارے پر ہوئی ہیں۔

News ID 1877535

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha