15 دسمبر، 2017، 7:37 PM

اردن میں مظاہرین نے سعودی عرب کے خلاف نعرے لگائے

اردن میں مظاہرین نے سعودی عرب کے خلاف نعرے لگائے

اردن میں احتجاجی مظاہرین نے بیت المقدس اور فلسطین کے مسئلہ میں سعودی عرب کے بادشاہ اور ولیعہد کو خائن اور غدار قراردیتے ہوئے اس کے خلاف شدید نعرہ بازی کی ، عرب ذرائع کے مطابق اللہ تعالی نے سعودی عرب کا منافقانہ چہرہ عالم اسلام کے سامنے نمایاں کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اردن میں احتجاجی مظاہرین نے بیت المقدس اور فلسطین کے مسئلہ میں سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان اور ولیعہد محمد بن سلمان کو خائن اور غدار قراردیتے ہوئے ان کے خلاف شدید نعرہ بازی کی ، عرب ذرائع کے مطابق اللہ تعالی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ذریعہ سعودی عرب کا منافقانہ چہرہ عالم اسلام کے سامنے نمایاں کردیا ہے۔

اردنی مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہم مغربی ممالک کی سرزنش کیوں کریں ہمیں تو سعودی عرب کی سرزنش کرنی چاہیے کیونکہ سعودی عرب مغربی ممالک اور اسرائیل کا سب سے بڑا طرفدار ہے ۔ مظاہرین نے پہلی مرتبہ سعودی عرب مردہ باد کے نعرے لگائے اور آل سعود کو مردود اور ملعون قراردیا۔ واضح رہے کہ سعودی عرب بیت المقدس کے بارے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے کی حمایت کررہا ہے اور اس نے ترکی کے شہر استنبول میں اسلامی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں بھی شرکت نہیں کی۔

News ID 1877377

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha