مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراقی حکومت نے عدالت کی جانب سے سزا پانے والے وہابی دہشت گرد تنظیم داعش 38 دہشت گردوں کوپھانسی دے دی ہے۔اطلاعات کے مطابق عراقی وزارت انصاف نے اپنے بیان میں کہا کہ ان تمام دہشت گردوں کو ناصریہ شہر کی جیل میں پھانسی دی گئی، ان دہشت گردوں پر عدالت کی جانب سے دہشت گردی کے الزامات ثابت ہوچکے تھے اور بعد ازاں قانونی کارروائی کے بعد انہیں سزائے موت کا حکم سنایاگیا۔وزارت انصاف نے مزید کہا کہ پھانسی پانے والے تمام دہشت گردوں کا تعلق داعش سے تھا، مجرموں کی جانب سے سزا کے خلاف دائر کی گئیں تمام اپیلیں مسترد کردی گئی تھیں۔واضح رہے کہ 24 ستمبر کو بھی عراقی حکومت نے 42 ملزمان کو دہشت گردی اور دیگر سنگین جرائم پر پھانسی پر لٹکادیا تھا ان میں سیکیورٹی اہلکاروں پر حملے کرنے والے دہشت گرد بھی شامل تھے ۔ ذرائع کے مطابق وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے عراق اور شام میں سنگین جرائم کا ارتکاب کیا ہے اور داعش کے گرفتار دہشت گردوں کو خطرناک جرائم میں مقدمات کا سامنا ہے۔
عراقی حکومت نے عدالت کی جانب سے سزا پانے والے 38 داعش دہشت گردوں کو پھانسی دیدی
عراقی حکومت نے عدالت کی جانب سے سزا پانے والے وہابی دہشت گرد تنظیم داعش 38 دہشت گردوں کوپھانسی دے دی ہے۔
News ID 1877358
آپ کا تبصرہ