1 نومبر، 2017، 1:20 PM

اسرائیل کو اپنے زوال کا ہم سے زیادہ یقین ہے

اسرائیل کو اپنے زوال کا ہم سے زیادہ یقین ہے

لبنان کے دارالحکومت بیروت میں مزاحمتی تحریک کی عالمی علماء یونین کا دوسرا اجلاس شیخ ماہر حمود کے خطاب سے شروع ہوگيا ہے شیخ ماہر حمود نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ اسرائیل کو اپنے زوال کا ہم سے زیادہ یقین ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق لبنان کے دارالحکومت بیروت میں مزاحمتی تحریک کی عالمی علماء یونین کا دوسرا اجلاس شیخ ماہر حمود کے خطاب سے شروع ہوگيا ہے شیخ ماہر حمود نے اپنے خطاب میں  کہا کہ اسرائیل کو اپنے زوال کا ہم سے زیادہ یقین ہے۔مزاحمتی تحریک کی عالمی علماء یونین کا دوسرا اجلاس بیروت کے یونیسکو محل میں آغاز ہوا ۔ اس اجلاس میں 80 ممالک کے 700 علماء اسلام اور دانشور شریک ہیں ۔ شیخ ماہر حمود نے کہا جس طرح غزہ اور لبنان میں  اسلامی مزاحمتی تحریک کو فتح نصیب ہوئی اسی طرح فلسطین کی آزادی اور نجات کے سلسلے میں بھی اسلامی مزاحمت کو کامیابی نصیب ہوگی کیونکہ اسرائیل کو اپنے زوال کا ہم سے زیادہ یقین ہے۔

مجمع تقریب مذاہب کے سربراہ آیت اللہ اراکی نے اس اجلاس سے خطاب میں کہا کہ حزب اللہ لبنان کے ہاتھوں اسرائیل کی تاریخی شکست  کے بعد اسرائیل کبھی فتح  کا خواب نہیں دیکھ سکتا۔

News ID 1876358

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha