مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ڈان نے ریڈیو پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ خانہ کعبہ کے امام شیخ صالح بن عبداللہ بن حمید نے کہا ہے کہ وہابی دہشت گرد تنظیموں داعش اور القاعدہ کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں اور یہ تنظیمیں اسلام سے خارج ہیں۔ اطلاعات کے مطابق نجی ٹی وی کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں امام کعبہ کا کہنا تھا کہ فرقہ پسندی ایک لعنت ہے اور اس کو ختم کرنے کے لیے کلمہ حق کی پیروی ضروری ہے ۔ امام کعبہ کا کہنا ہے کہ جہاد کا اعلان کرنا اسلامی حکومت کے اختیار میں ہے کوئی دہشت گرد گروپ یا تنظیم اس کا اعلان نہیں کرسکتی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل سعودی عرب اور امریکہ نے ملکر داعش اور القاعدہ کی تشکیل میں اہم کردار ادا کیا اور سعودی عرب کے نام نہاد مفتیوں نے دہشت گردوں کے حوصلے بلند کرنے کے لئے جہاد کے درجنوں فتوے صادر کئے۔ با خبـر ذرائع کے مطابق امام کعبہ کا انتخاب سعودی عرب کے بادشاہ کے ہاتھ میں ہوتا ہے جبکہ سعودی عرب کے بادشاہ کے انتخاب میں امریکہ کا اہم کردار ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ خانہ کعبہ کا امام، امریکہ اور اسرائیل کی جارحیت اور بربریت کے خلاف زبان تک نہیں کھول سکتا۔
خانہ کعبہ کے امام شیخ صالح بن عبداللہ بن حمید نے کہا ہے کہ وہابی دہشت گرد تنظیموں داعش اور القاعدہ کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں اور یہ تنظیمیں اسلام سے خارج ہیں۔
News ID 1876322
آپ کا تبصرہ