30 اکتوبر، 2017، 12:01 PM

پاکستانی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے وارنٹ گرفتاری جاری

پاکستانی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے وارنٹ گرفتاری جاری

پاکستان کی احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت میں پیش نہ ہونے پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت میں پیش نہ ہونے پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق  اسلام آباد کی احتساب عدالت میں قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے وزیر خزانہ کے خلاف دائر کردہ اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت ہوئی تاہم اسحاق ڈار پیش نہیں ہوئے۔ اسحاق ڈار کے وکیل خواجہ حارث نے ملزم کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی تاہم معزز جج محمد بشیر نے درخواست مسترد کرتے ہوئے اسحاق ڈار کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ عدالت نے ریفرنس کی سماعت دو نومبر تک ملتوی کرتے ہوئے اسحاق ڈار کی عدم پیشی پر ان کے ضامن کو بھی نوٹس جاری کردیا۔

News ID 1876305

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha