20 ستمبر، 2017، 12:11 PM

پاکستانی وزیر خزانہ کے وارنٹ گرفتاری جاری

پاکستانی وزیر خزانہ کے وارنٹ گرفتاری جاری

پاکستان کی احتساب عدالت نے ناجائز اثاثہ جات ریفرنس میں پاکستان کے وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی احتساب عدالت نے ناجائز اثاثہ جات ریفرنس میں پاکستان کے  وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت کی، سماعت کے دوران اسحاق ڈار کے بجائے ان کے پروٹوکول آفیسر فضل داد عدالت میں پیش ہوئے، انہوں نے عدالت کو بتایا کہ اسحاق ڈار مصروفیات کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہوسکے۔ نیب پراسیکیوٹر نے عدالت سے استدعا کی کہ سمن جاری ہونے کے باوجود عدالت پیش نہ ہونے پر اسحاق ڈار کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے جائیں، عدالت نے نیب کی درخواست منظور کرتے ہوئے ملزم کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ عدالت نے ملزم اسحاق ڈار کو 10 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 25 ستمبر تک ملتوی کردی۔ واضح رہے کہ نیب نے پانامہ کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں سابق وویر اعظم  نواز شریف ، اس کےخاندان پر تین  جبکہ اسحاق ڈار پر ایک ریفرنس دائر کیا ہے۔

News ID 1875395

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha