26 اکتوبر، 2017، 1:33 PM

ترک صدر اردوغان کے مخالفین کا اتحاد

ترک صدر اردوغان کے مخالفین کا اتحاد

ترکی میں صدر رجب طیب اردوغان کے نظریاتی مخالفین نے سابق وزیر داخلہ کی سربراہی میں نئی سیاسی جماعت بنالی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے حریت کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی میں صدر رجب طیب اردوغان کے نظریاتی مخالفین نے سابق وزیر داخلہ کی سربراہی میں نئی سیاسی جماعت بنالی ہے۔  اطلاعات کے مطابق ترکی کی پہلی خاتون وزیر داخلہ میرل اکسنیر نے" اچھی جماعت " کے نام سے نئی سیاسی جماعت قائم کرلی ہے۔ دارالحکومت انقرہ میں منعقدہ  تاسیسی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم ترکی کو پہلے سے مضبوط، خوشحال اور ترقی یافتہ ملک بنانے کی جدوجہد کریں گے، ترک شہریوں کی زندگی سہل بنانے کے ساتھ ساتھ انہیں خوشیوں کے نئے مواقع فراہم کریں گے، ہم ترکی کو امیرترین ملک بنائیں گے۔ وہ آئندہ صدارتی انتخابات میں صدررجب طیب اردگان کے مدمقابل الیکشن لڑیں گی کیونکہ ان میں اتنی صلاحیت ہے کہ وہ اردگان کا زبردست مقابلہ کرسکتی ہیں۔

پارٹی کے تاسیسی اجلاس میں میرل اکسنیر کے ہزاروں حمایتی اور ایسے سیاسی کارکن موجود تھے جو خود کو جدید ترکی کے بانی کمال اتاترک کے سیاسی افکار کا پیروکار کہتے ہیں۔

واضح رہے کہ 61 سالہ میرل اکسنیر ترکی کی پہلی خاتون وزیرداخلہ تھی اور وہ 1996 سے 1997 کے دوران اس عہدے پر فائر رہیں ۔

News Code 1876219

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha