مہر خبررساں ایجنسی نے ینی شفق کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے وزير خارجہ مولود چاوش اوغلونے کہا ہے کہ ویزا معطل کرنے کے تنازعہ پر ترکی امریکہ کے شرائط تسلیم نہیں کرےگا۔ اطلاعات کے مطابق ترکی اور امریکہ کے درمیان تعلقات اس وقت کشیدہ ہوگئے جب ترکی نے امریکی سفارتخانہ کے ترک نژاد شخص کو جاسوسی اور فتح اللہ گولن کے ساتھ تعلقات کے شبہ میں گرفتار کرلیا۔ جس کے بعد امریکہ نے ترک شہریوں کے لئے ویزہ کا اجراء معطل کردیا تھا اور اس کے جاوب میں ترکی نے بھی امریکی شہریوں کے لئے ویزہ معطل کردیا تھا۔ دونون ممالک کے درمیان کشیدگی کا سلسلہ جاری ہے۔گذشتہ سال ترکی میں ہونے والی ناکام فوجی بغاوت کے پیچھے امیرکہ اور سعودی عرب کا ہاتھ تھا۔
ترکی کے وزير خارجہ نے کہا ہے کہ ویزا معطل کرنے کے تنازعہ پر ترکی امریکہ کے شرائط تسلیم نہیں کرےگا۔
News ID 1876039
آپ کا تبصرہ