28 ستمبر، 2017، 5:55 PM

پاکستان میں داعش کے کارکن کو 28 سال قیدکی سزا

پاکستان میں داعش کے کارکن کو 28 سال قیدکی سزا

پاکستان کے شہر راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے وہابی دہشت گرد اور کالعدم تنظیم داعش کے کارکن محمد ابوجندل کو 28 سال قیدکی سزا سنادی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے وہابی دہشت گرد اور کالعدم تنظیم داعش کے کارکن محمد ابوجندل کو 28 سال قیدکی سزا سنادی ہے۔ اطلاعات کے مطابق راولپنڈی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج آصف مجید اعوان کی سربراہی میں سماعت ہوئی، عدالت نے وہابی دہشت گرد اور  کالعدم تنظیم داعش کے کارکن محمد ابوجندل کو 28 سال قید کی سزا سنادی ۔ عدالت نے مجرم محمد ابوجندل کی منقولہ وغیرمنقولہ جائیداد ضبط کرنے کا بھی حکم دے دیا۔واضح رہے کہ 5 ماہ قبل راولپنڈی پولیس نے ابو جندل کو ایک بھکاری کے بھیس میں گرفتار کیا تھا اور اس کے قبضے سے 3 کلو گرام بارودی مواد اور ڈیٹونیٹر برآمد ہوئے تھے۔

News ID 1875591

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha