21 ستمبر، 2017، 11:36 AM

عراقی صدر کا کردوں کے خۂاف پابندی عائد کرنے کا اعلان

عراقی صدر کا کردوں کے خۂاف پابندی عائد کرنے کا اعلان

ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے کہا ہے کہ وہ عراق کے کردستان علاقہ میں ریفرنڈم کے بالکل خلاف ہیں اور وہ عراقی کرد پارٹی کے خلاف پابندیاں عائد کریں گے۔ادھر عراقی حکومت، عراقی پارلیمنٹ اور عراقی عدلیہ نے بھی ریفرنڈم کی مخالفت کردی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے حریت کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے کہا ہے کہ وہ عراق کے کردستان علاقہ میں ریفرنڈم کے بالکل خلاف ہیں اور وہ عراقی کرد پارٹی کے خلاف پابندیاں عائد کریں گے۔ادھر عراقی حکومت، عراقی پارلیمنٹ اور عراقی عدلیہ نے بھی ریفرنڈم کی مخالفت کردی ہے۔

ترک صدر رجب طيب اردوغان نے کہا ہے کہ آزادی کے ليے ريفرنڈم کے منصوبے کے سبب وہ شمالی عراق کے کُردوں کے خلاف پابندیاں عائد کرنے پر غور کر رہے ہیں۔انہوں نے نيو یارک میں صحافيوں سے بات چيت کرتے ہوئے کہا کہ شمالی عراق ميں ريفرنڈم کے ممکنہ انعقاد سے مشرق وسطیٰ ميں مسلح تنازعات کی ايک نئی لہر شروع ہو جائے گی۔

اردوان نے مزيد بتایاکہ جمعہ کو ہونے والے ترک سلامتی کونسل اور ملکی کابينہ کے اجلاس میں شمالی عراق کے خلاف پابندیاں پر بات چيت کی جائے گی۔

News ID 1875410

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha