مہر خبررساں ایجنسی نے سومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے سابق وزیر اعظم اور موجودہ نائب صدر نوری المالکی نے کہا ہے کہ عراق کے شمال میں کسی کو دوسرا اسرائیل بنانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ عراق کے نائب صدرنے عراق کے علاقہ کردستان میں ریفرنڈم کو منسوخ کرانے پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ عراقی کردستان میں ریفرنڈم عراق کے بنیادی آئین کی کھلی خلاف ورزی ہے اور یہ اقدام عراقی عوام بالخصوص کرد عوام کے حق میں نہیں ہے۔عراق کے نائب صدر نے کہا کہ ہم کردستان میں دوسرا اسرائیلی بنانے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے۔
عراق کے سابق وزیر اعظم اورموجودہ نائب صدر نوری المالکی نے کہا ہے کہ عراق کے شمال میں کسی کو دوسرا اسرائیل بنانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
News ID 1875338
آپ کا تبصرہ