12 ستمبر، 2017، 7:03 PM

عراقی پارلیمنٹ کی کردستان میں ریفرنڈم کرانےکی مخالفت

عراقی پارلیمنٹ کی کردستان میں ریفرنڈم  کرانےکی مخالفت

عراقی پارلیمنٹ کے نمائندوں نے کردستان میں ریفرنڈم کی مخالفت کرتے ہوئے ریفرنڈم نہ کرانے کے حق میں ووٹ دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراقی پارلیمنٹ کے نمائندوں نے کردستان میں ریفرنڈم کی مخالفت کرتے ہوئے ریفرنڈم نہ کرانے کے حق میں ووٹ دیا ہے۔ادھر عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی نے عراق کی ارضی سالمیت پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراق کو تقسیم کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔ پارلیمنٹ نے عراقی وزیر اعظم سے کہا ہے کہ وہ ملک کی ارضی سالمیت کو برقرار رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں ۔ عراق پارلیمنٹ میں موجود کرد نمائندوں نے پارلیمنٹ کا اجلاس ترک کردیا۔ ذرائع کے مطابق عراق کے کردستان علاقہ میں ریفرنڈم کی امریکہ اور اسرائیل حمایت کررہے ہیں جبکہ ہمسایہ ممالک  ترکی، شام ، اور ایران اس ریفرنڈم کے خلاف ہیں۔

News ID 1875219

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha