مہر خبررساں ایجنسی نے العالم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ قطر کے وزير خارجہ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے سعودی عرب اور اس کے 3 اتحادی عرب ممالک کی طرف سے 13 مطالبات کو مردود قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کے 13 مطالبات قطر کی حاکمیت کے سراسر خلاف ہیں۔
قطر وزیر خارجہ نے کہا کہ سعودی عرب اور اس کے اتحادی ممالک کے مطالبات ماضی کی تاریخ کا حصہ بن گئے ہیں ان مطالبات کی کوئی قدر و اہمیت نہیں سعودی عرب کے مطالبات مردود ہیں کیونکہ یہ مطالبات قطر کی حاکمیت کے بالکل خلاف ہیں۔
آپ کا تبصرہ