16 اگست، 2017، 7:56 PM

شہید محسن حججی نے عشق و وفا کی عظیم داستاں رقم کردی/شہید حججی کے سربریدہ پر لاکھوں سلام

شہید محسن حججی نے عشق و وفا کی عظیم داستاں رقم کردی/شہید حججی کے سربریدہ پر لاکھوں سلام

مدافع حرم شہید محسن حججی نے کربلا کی شیر دل خاتون ، ام المصائب ثانی زہرا حضرت زینب سلام اللہ علیھا کے روضہ مبارک کے دفاع کے سلسلے میں عشق و وفا کی عظیم داستاں رقم کرکے ایک بار پھر دنیا کو محو حیرت کردیا ہے شہید محسن حججی نے اپنے مولا اور آقا حضرت امام حسین علیہ السلام کی طرح دشمنوں کے سامنے سرجھکایا نہیں بلکہ سرکٹا کر کربلا والوں کے قافلے میں شامل ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی اردو سروس کے مطابق مدافع حرم شہید محسن حججی نے کربلا کی شیر دل خاتون ، ام المصائب ثانی زہرا حضرت زینب سلام اللہ علیھا کے روضہ مبارک کے دفاع کے سلسلے میں عشق و وفا کی عظیم داستاں رقم کرکے ایک بار پھر دنیا کو محو حیرت کردیا ہے شہید محسن حججی نے اپنے مولا اور آقا حضرت امام حسین علیہ السلام کی طرح دشمنوں کے سامنے سرجھکایا نہیں بلکہ سرکٹا کر کربلا والوں کے قافلے میں شامل ہوگئے۔ سلام و درود ہو اس عظیم شہید کے سربریدہ پر ، جس نے اپنا سر نواسی رسول (ص) کے حرم کے دفاع کے سلسلے میں تن سے جدا کرادیا۔ شہید محسن حججی نے اپنے مولا کی طرح سرکٹا کر سرافراز اور سربلند ہوگئے ، شہید محسن حججی کی دردناک اور غمناک شہادت نے دنیا کے سامنے ایک بار پھر حضرت امام حسین علیہ السلام کی مظلومانہ شہادت کو نمایاں کردیا ۔ شہید محسن حججی نے دنیا پر واضح کردیا ہے کہ یزیدیت کا مقابلہ کرنے کے لئے آج بھی حسینی جوان اپنا سرکٹانے کے لئے آمادہ ہیں ۔

شہید محسن حججی کی مظلومانہ اور دردناک شہادت کے بعد وہابی دہشت گردوں کے خلاف مسلمان نو جوانوں کے خون میں نئی حرارت اور نیا جوش و لولہ  پیدا ہوگیاہے،  شہید محسن کے سربریدہ اور تمام شہدائے مدافع حرم  پر لاکھوں سلام و درود ہوں ، جنھوں نے اس دور میں کربلا والوں کی لاج رکھ لی اور رسول اکرم (ص) کی نواسی حضرت زینب سلام اللہ علیھا کے روضہ مبارک کو شہید ہونے سے بچا لیا۔ واضح رہے کہ چند روز قبل شام میں وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے شہید محسن حججی کو قید کرلیا اور اس کے بعد وحشیانہ اور  بہیمانہ طور پر ان کا سرکاٹ دیا تھا۔

News ID 1874615

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha