مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے چنیوٹ میں جلسہ عام سے خطاب میں پاکستان کے نااہل ہونے والے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو جنرل ضیاء الحق کا روحانی بیٹا قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ضیاء الحق کو پتہ ہوتا کہ اسکا روحانی بیٹا آرٹیکل 62 اور 63 میں پھنس جائے گا تو وہ اسے ختم کر دیتا۔خورشید شاہ نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آج کوئی کنٹینرپر چڑھ کر خود کو معصوم ثابت کرنے کی کوشش کر رہا ہے جب کہ اگر ضیاء الحق کو پتہ ہوتا کہ ان کا روحانی بیٹا آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 میں پھنس جائے گا تو وہ اسے ختم کر دیتا۔خورشید شاہ نے کہا کہ آج ملک میں گالی کی سیاست کی جا رہی ہے جب کہ کچھ لوگ کہتے ہیں پنجاب سے پیپلزپارٹی ختم ہو گئی ہے لیکن میرا ان کو جواب ہے کہ جب تک بھٹو کا ایک بھی ماننے والا زندہ ہے تب تک پارٹی زندہ رہے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی اقتدار کی سیاست نہیں کرتی کیوں کہ ہمیں حکمران بننے کا کوئی شوق نہیں ہے جب کہ ذوالفقار علی بھٹو ملک میں جمہوریت چاہتے تھے اور اقتدار غریب کے لئے چاہتے تھے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے پاکستان کے نااہل ہونے والے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو جنرل ضیاء الحق کا روحانی بیٹا قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ضیاء الحق کو پتہ ہوتا کہ اسکا روحانی بیٹا آرٹیکل 62 اور 63 میں پھنس جائے گا تو وہ اسے ختم کر دیتا۔
News ID 1874524
آپ کا تبصرہ